نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کا پشاور کے بعد دورہ کراچی بھی ملتوی

20

اسلام آباد: نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کا پشاور کے بعد دورہ کراچی بھی  ملتوی ہو گیا ہے۔

 

 

نگران وزیر اعظم کے شیڈول میں گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات طے تھی۔ نگران وزیر اعظم نے سندھ ہاؤس میں امن وامان کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرنا تھی۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ  نے دورہ کراچی کا شیڈول تبدیل کر کے چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں جانے کا فیصلہ کیا ہے، انوار الحق کاکڑ کے دوروں کے شیڈول کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

 

یاد رہے کہ گزشتہ روز نگران وزیر اعظم کا دورہِ پشاور بھی منسوخ کر دیا گیا تھا۔  ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے دورہ منسوخ کیا گیا۔

 

تبصرے بند ہیں.