کراچی: بلوچستان کے ضلع مستونگ اور خیبر پختونخوا کے علاقے ہنگو میں دھماکے کے بعد کراچی میں ہائی الرٹ کے احکامات جاری کر دیے گئے۔
ایڈیشنل آئی جی خادم حسین رند نے پولیس کو مکمل طور پر ہائی الرٹ رہنے کے احکامات دیے ہیں۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پولیس عیدِ میلاد النبی ﷺ اور نمازِ جمعہ کے اجتماعات کے لیے سیکیورٹی کے سخت اقدامات کرے۔
واضح رہے کہ آج بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 52 ہو گئی ہے جبکہ 50 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مستونگ رشید محمد سعید نے تصدیق کی ہے کہ بلوچستان کے ضلع مستونگ کے الفلاح روڈ پر واقع مدینہ مسجد کے قریب دھماکے میں اب تک کم سے کم 52 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا میں ہنگو میں دوران نماز جمعہ مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
ڈی پی او ہنگو کا بتانا ہے کہ دھماکا جمعہ کی نماز کے خطبہ کے دوران ہوا، دھماکا مسجد کے اندر ہوا، دھماکے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.