ژوب حملے میں 4 فوجی شہید، 3 دہشت گرد جہنم واصل: آئی ایس پی آر

105

 

ژوب: سیکیورٹی فورسز نےٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کی افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  ژوب میں سمبازہ کے قریب دہشتگردوں کاحملے کے دوران آپریشن میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں4جوان شہیدہوگئے ۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آپریشن میں حوالدار ستار، لانس نائیک شیر اعظم، لانس نائیک عدنان اور سپاہی ندیم نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئےجام شہادت نوش کیا۔

 

آئی ایس پی آرکے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران 3 دہشت گرد بھی جہنم واصل ہوئے جبکہ چند زخمی ہوئے ۔

 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک میں امن و خوشحالی کے دشمنوں کی کوششوں کو ناکام بناتے رہیں گے۔

تبصرے بند ہیں.