خیبرپختونخوا : پشتو سمیت دیگر5مقامی زبانوں کا مضمون پڑھانا لازم قرار، نجی سکولوں کو بھی مراسلہ جاری

25

 

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے نجی سکولوں میں بھی پشتو سمیت دیگر مقامی زبانوں کو پڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔

 

محکمہ تعلیم کی ہدایات کی روشنی میں پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی نے تمام نجی سکولوں کے سربراہان کو مراسلہ جاری کردیا۔

 

مراسلہ میں واضح کیا گیاہے کہ خیبرپختونخوا کابینہ کے فیصلے کے پیش نظر نجی سکولوں میں پشتو سمیت دیگر5مقامی زبانوں کا مضمون پڑھانا لازمی ہے۔

 

پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی نے تمام سکولوں کے سربراہان پر واضح کیا ہے کہ پرائیویٹ سکولوں میں بھی پشتو اور دیگر مقامی زبانوں کے مضمون کو پڑھانا یقینی بنایا جائے۔ان کا کہنا ہے کہ کابینہ کے فیصلے کے پیش نظر پرائیویٹ سکولوں میں مقامی زبانوں کا مضمون لازمی ہے، اسلئے تمام نجی سکولز پشتو سمیت دیگر مقامی زبانوں کے مضمون کو پڑھانے کے پابند ہیں۔

 

یاد رہے کہ صوبائی حکومت نے 2012ءمیں پشتو سمیت 5مقامی زبانوں کے مضمون کوشامل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.