ایشین گیمز، ہاکی میں پاکستان کی مسلسل دوسری فتح

70

ہانگزو: ایشین گیمز میں پاکستان نے ہاکی میں مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی ہے۔ چین کے شہر ہانگ ژو میں جاری 19ویں ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے ۔ پاکستان ہاکی ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف اپنے دوسرے پول میچ میں فتح حاصل کرلی۔

 

پاکستان ٹیم نے بنگلا دیش کو 2 کے مقابلے میں 5 گول سے ہرا دیا۔ارباز نے 2 جبکہ شاہ زیب خان، محمد عماد اور صفیان نے ایک ایک گول کیا۔ایشین گیمز میں پاکستان کی ہاکی ٹیم نے اس سے قبل سنگاپور کو شکست دی تھی۔

 

یشین گیمز ہاکی مقابلوں میں 12ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ ٹیموں کو دو پول میں تقسیم کیا گیا ہے۔

 

پاکستان سمیت انڈیا، جاپان، بنگلہ دیش، سنگا پور اور ازبکستان کی ٹیمں پول اے میں شامل ہیں جبکہ کوریا ، ملائشیا، چین ، اومان ، تھائی لینڈ اور انڈونیشیا کی ٹیمیں پول بی میں شامل ہیں۔ پاکستان ہاکی ٹیم اپنے پول میں دو میچوں میں مجموعی طور پر 16 گول سکور کرچکی ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.