جدہ: سعودی شہزادہ ریسٹورنٹ میں باورچی بن گیا، اس کی کوکنگ کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر سعودی شہزادے نائف بن ممدوح بن عبدالعزیز کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔ وہ ایک ریسٹورنٹ میں کھانا پکارہے ہیں۔ سعودی شہزادے کے بارے میں کہاجاتا ہےکہ وہ مختلف قسم کے روایتی کھانے پکانے کے ماہر ہیں اور ریسٹورنٹ میں انتظامات خود دیکھتے ہیں۔
شہزادہ نائف بن ممدوح بن عبدالعزیز جدہ کے مکرم نجد ریسٹورنٹ میں روایتی سعودی کھانوں جیسے مندی، جریش، کبسہ، معتزیز، مارگوگ، حارثہ اور عریقہ پکانا جانتے ہیں اور سٹاف کے ساتھ خود کوکنگ کرتے ہیں۔
شہزادہ نائف بن ممدوح بن عبدالعزیز کاکہنا ہے کہ اکثر لوگ مجھے یہ کہتے ہیں کہ تم نے یہ باورچیوں کا لباس کیوں پہن رکھا ہے اور تم اس طرح کیوں کرتے ہیں تومیں ان کو کہتا ہوں کہ یہ میرا کام ہے۔ شہزادے نے کہامیں اپنی ٹیم کے ساتھ کام کرنا پسند کرتا ہوں ۔ اس میں شرم کی کوئی بات نہیں ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو دیکھ کر لوگ شہزادے کو سراہ رہے ہیں اور ان کی تعریفیں کررہےہیں۔
تبصرے بند ہیں.