کینیڈا میں بھارت کی طرف سے سکھ کی ٹارگٹ کلنگ افسوسناک،بھارت دہائیوں سے جنوبی ایشیا میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث،کلبھوشن کے سٹیٹس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی : دفتر خارجہ

82

اسلام آباد :ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کاکہنا ہے کہ کینیڈا میں بھارت کی طرف سے سکھ کی ٹارگٹ کلنگ افسوسناک ہے،بھارت دہائیوں سے جنوبی ایشیا میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے،کلبھوشن کے سٹیٹس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔

 

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ کینیڈا میں بھارت کی طرف سے سکھ کی ٹارگٹ کلنگ افسوسناک ہے۔بھارت دہائیوں سے جنوبی ایشیا میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے،کلبھوشن کے سٹیٹس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔

 

ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان نے بتایا ہے کہ بھارت نے جون 2021 میں لاہور میں دہشت گردی کی کارروائی کی، سال 2016 میں بھارتی را کے کمانڈر کلبھوشن کو گرفتار کیا گیا، بھارتی کمانڈر نے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کا اعتراف کیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے پر ڈوزیئر دیا گیا، نیو یارک میں سائیڈ لائنز پر بھارت سے ملاقاتوں کا امکان نہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ترکیہ کے صدر اردوان کے بیان کو سراہتے ہیں، ترکیے نے ہمیشہ جموں و کشمیر کے بارے میں پاکستانی موقف کی حمایت کی ہے۔

نگران وزیر اعظم دورہ نیویارک پر ایک مختصر وفد ساتھ لے کر گئے ۔ انوار الحق کاکڑ اور ایرانی صدر کے درمیان نیویارک میں ملاقات ہوئی، نگراں وزیرِ اعظم آج موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسجد اقصیٰ پر اسرائیل کی حالیہ جارحیت کی مذمت کرتا ہے، امریکا کے افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی کی وزیرخارجہ سے گزشتہ رات ملاقات ہوئی، ملاقات میں افغانستان میں امن و امان کی صورت حال اور باہمی تعاون پر بات ہوئی۔

تبصرے بند ہیں.