کراچی: ضلع خیبر پولیس نے خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام ہوے بارود سے بھرے لوڈر رکشے کو قبضے میں لیکر 350 کلو بارودی مواد برآمد کر لیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ باڑہ کے نالہ چیک پوسٹ پر پولیس نے ایک لوڈر رکشے کو روکا جس سے بھاری مقدار میں بارودی برآمد ہوا۔دہشتگرد نے بارودی مواد کو گھاس کے نیچے چھپائے رکھا تھا جسے خودکش حملے کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔
بارودی مواد کو بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی یو) نے ناکارہ بنا دیا ہے جبکہ خودکش حملہ آور کا تعلق تحصیل باڑہ سے ہے جس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
تبصرے بند ہیں.