اسلام آباد: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 29 ویں چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف آج اٹھائیں گے۔
چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری دن گیارہ بجے ایوان صدر میں ہوگی جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نو منتخب چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے حلف لیں گے۔
حلف برداری کی تقریب میں نگران وزیر اعظم، کابینہ اراکین، سروسز چیفس، ججز اور وکلا سمیت دیگر حکام شریک ہوں گے۔
قبل ازیں جسٹس عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ کے ملازمین اور افسران سے جذباتی خطاب کیا اور خود کو ڈوبتے سورج کی مانند قرار دیا۔
تبصرے بند ہیں.