” آؤ پاکستانیوں اپنی ٹیم کے پیچھے کھڑے ہوں، منفیت نہ پھیلائیں”،نجم سیٹھی پاکستان ٹیم کی حمایت میں سامنے آگئے

105

لاہور:پی سی بی کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی پاکستان کرکٹ ٹیم کی حمایت میں سامنے آگئے۔

 

 

ایشیا کپ میں بھارت سے بدترین شکست اور بعد ازاں سری لنکا جیسی کمزور ٹیم سے میچ ہارکر ٹورنامنٹ سے باہر ہونے والی قومی ٹیم کی کاکردگی پر جہاں ایک طرف کرکٹ شائقین کی جانب سے کڑی تنقید کی جارہی ہے وہیں سابق چیئرمین پی سی بی قومی ٹیم کی حمایت میں سامنے آگئے۔

 

 

نجم سیٹھی نے اپنے ٹویٹر ایکس پیغام میں لکھا سوشل میڈیا پر پاکستان ٹیم سے متعلق بہت سی منفی باتیں کی جارہی ہیں، کرکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ کو مورد الزام ٹھرایا جارہا ہے لیکن بابر، شاداب، شاہین، فخر، رضوان اور نسیم شاہ وغیرہ چیمپئن کرکٹرز ہیں۔
نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ ان کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنے والی ٹیم مینجمنٹ بہت قابل ہے۔ آؤ پاکستانیوں اپنی ٹیم کے پیچھے کھڑے ہوں، منفیت نہ پھیلائیں۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ میں سری لنکا سے سپر فور مرحلے میں شکست کے بعد جہاں پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی تھی۔

تبصرے بند ہیں.