جناح ہاؤس حملہ کیس میں تحریک انصاف کی پہلی خاتون رہنما کی ضمانت منظور

76

 

لاہور:  9 مئی کو جناح ہاؤس حملہ کیس کے مرکزی مقدمے میں نامزد  پاکستان تحریک انصاف کی پہلی خاتون رہنما روبینہ جمیل کی ضمانت منظور ہوگئی۔

 

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج  اعجاز بٹر نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور  سابق رکن قومی اسمبلی روبینہ جمیل کی ضمانت بعدازگرفتاری منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

 

 

 

تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل گراؤنڈ پر روبینہ جمیل کی ضمانت منظورکی جاتی ہے، پولیس ریکارڈ کے مطابق بھی ملزمہ خالی ہاتھ تھی، وہ صرف سیاسی نعرے بازی کر رہی تھی۔

 

 

حکمنامے میں کہا کہ ملزمہ روبینہ جمیل کی 1لاکھ مچلکے کےعوض ضمانت منظور کی گئی ہے، روبینہ جمیل مرکزی ایف آئی آر میں ضمانت لینے والی پہلی ملزمہ ہیں۔

 

ضمانت منظور ہونے باوجود روبینہ جمیل کی رہائی ممکن نہیں ہے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر میں پولیس مزید دفعات کا اضافہ کر چکی ہے، مرکزی ایف آئی آر میں مزید دفعات میں ملزمہ کونئی ضمانت کرانا ہو گی۔

 

ذرائع نے مزید کہا کہ ملزمہ روبینہ جمیل کیخلاف مزید 2 مقدمات بھی درج ہیں اور باقی دونوں مقدمات میں بھی روبینہ جمیل کو ضمانت کرانا ہو گی۔

 

تبصرے بند ہیں.