پرویز الہٰی کو پیش نہ کرنے پر سی پی او اور ڈی پی او اٹک کو توہین عدالت کا نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر طلب
لاہور : لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود چودھری پرویزالہٰی کو پیش نہ کیاجاسکا جس پر عدالت نے سی پی او اور ڈی پی اواٹک کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد پولیس ،چیف کمشنر اورایڈیشنل اٹارنی جنرل طلب کرتے ہوئےسماعت 11 بجے تک ملتوی کردی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ مغوی پرویز الٰہی کدھر ہیں ؟سیشن جج اٹک نے جواب دیاچوہدری پرویز الٰہی اٹک جیل میں نہیں ہیں۔
عدالت نے استفسار کیا کہ سپرنٹنڈنٹ جیل کدھر ہیں ؟ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ بعض وجوہات کی بنا پر پیش نہیں ہوسکے، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل افضال پیش ہوئے ہیں ۔
ایڈیشنل سیشن جج اٹک نے عدالت کو بتایا کہ پرویزالہٰی کوحسن جہانگیر ڈی ایس پی اسلام آباد کے حوالے کیا گیا۔ چوہدری پرویز الٰہی کو دل کی بیماری کی وجہ سے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا۔ بعد میں چوہدری پرویز پرویز الٰہی کو پولیس لائنز میں منتقل کیا گیا،۔
عدالت نے استفسارکیا کہ ڈی پی او اور سی پی او اٹک کدھر ہیں؟ریمارکس دیئے کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر ڈی پی او اور سی پی او کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی ہوگی ۔ان دونوں افسران کی الگ الگ فائل بنے گی اور توہین عدالت کی کارروائی ہوگی ۔اب جب ان کا جی چاہے پیش ہوں ۔
تبصرے بند ہیں.