سی ٹی ڈی کی بلوچستان میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک

27

کوئٹہ : کوئٹہ سمیت دومختلف علاقوں میں سی ٹی ڈی کی کارروائیوں میں آٹھ افراد مارے گئے ہیں۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق مارے جانے والے افراد کا تعلق کالعدم شدت پسند تنظیموں سے تھا۔

 

نیو نیوز کے مطابق ان میں سے ایک کارروائی بلوچستان کے ضلع واشک میں بیسیمہ کے علاقے میں کی گئی جس میں پانچ شدت پسند مارے گئے ہیں جبکہ تین موقع سے فرارہوگئے۔

 

سی ٹی ڈی کے مطابق ایک اوراطلاع پرکوئٹہ میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، جس پر کارروائی کی گئی۔

 

کارروائی کے دوران سی ٹی ڈی کی ٹیم پر دستی بموں کے علاوہ ان پرفائرنگ کی گئی جبکہ سی ٹی ڈی کی جوابی کارروائی میں تین لوگ ہلاک ہوئے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دونوں کاروائیوں میں یہ لوگ فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔

تبصرے بند ہیں.