ہرنائی، شعبان سے اغواء 10 افراد بازیاب نہ ہو سکے

88

کوئٹہ: ہرنائی کے علاقے شعبان سے اغواء کیے گئے 10 افراد کو اب تک بازیاب نہیں کرایا جاسکا۔

 

لیویز حکام کے مطابق مغویوں کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

 

واضح رہے کہ کوئٹہ سے 35 کلو میٹر دور ہرنائی کے تفریحی مقام شعبان سے مسلح افراد نے پکنک پوائنٹ کا گھیرائو کرکے 10سیاح اغوا کرلئے تھے۔

 

رات گئے قریبی پہاڑوں سے چالیس سے پچاس نامعلوم مسلح افراد نیچے اترے اور وہاں موجود سیاحوں کو یرغمال بنا لیا۔ سب کے شناختی کارڈ چیک کیے ، پوچھ گچھ کی اور ان میں سے 14 افراد کو اپنے ساتھ لے گئے ۔بعد میں 4 افراد کو راستے میں چھوڑ دیا اور باقی10افراد کو اپنے ساتھ نامعلوم مقام کی طرف لے گئے۔

تبصرے بند ہیں.