لاہور: جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ اور جلاو گھیراؤ سمیت 6 مقدمات میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت خارج کر دی گئی۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے شاہ محمود قریشی کے خلاف جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ اور جلاو گھیراؤ سمیت 6 مقدمات میں سماعت کی۔
سماعت کے دوران شاہ محمود قریشی پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے ان کی عدم پیشی کی بنا پر عبوری ضمانت خارج کر دی۔
شاہ محمود قریشی کے وکیل نےعدالت میں ان کی حاضری معافی کی درخواست دائر کر دی۔ وکیل کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی گرفتار ہو چکے ہیں اس لیے پیش نہیں ہو سکے۔
عدالت نےتحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی انسداد دھشت گردی عدالت میں حاضری معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کی ضمانت خارج کر دی۔
واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی کو پولیس نے جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ سمیت چھ مقدمات میں نامزد کر رکھا ہے۔ ان پر ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ نون آفس کو جلانے کے علاوہ گلبرگ میں کینٹینر جلانے کا بھی الزام ہے۔
تبصرے بند ہیں.