جیل میں عمران خان کی صحت خراب ہورہی ہے، وزن کم ہوگیا،70 سالہ معمر شخص کی زندگی خطرے میں ہے، سپریم کورٹ نوٹس لے: بشریٰ بی بی

120

 

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں حالت زار پر بشریٰ بی بی کی سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔بشریٰ بی بی نے چیئرمین پی ٹی آئی کی حالت زار پر سپریم کورٹ میں بیان حلفی جمع کرادیا  ۔

 

بشری ٰ بی بی  کاکہنا ہے کہ  جیل میں عمران خان کی زندگی کو سنگین خطرات لاحق ہیں ۔مشکلات اور تاخیر کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی سے بائیس اگست کو اٹک جیل میں ملاقات ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی آئین اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ جدوجہد میں ہر قربانی دینے اور مشکل کا سامنے کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کی صحت خراب ہو رہی ہے۔دوران قید چئیرمین پی ٹی آئی کا وزن بھی کم ہوا ہے۔ ستر سالہ شخص کی گرتی صحت ان کی زندگی کیلئے سنگین خطرہ ہے۔

تبصرے بند ہیں.