چیئر مین پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں درخواست ضمانت مسترد 

53

اسلام آباد: اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی تین مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔

 

اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ابوالحسن نے تین مقدمات میں محفوظ فیصلہ سنایا اور عمران  خان کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر ان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔

 

اس سے قبل لاہور میں اے ٹی سی نے مئی کے واقعات سے متعلق سات مقدمات میں پی ٹی آئی کے سربراہ کی ضمانت کی درخواستیں مذکورہ وجہ بتا کر مسترد کر دی تھیں۔

یاد رہے خان کو 9 مئی کو کرپشن کیس میں گرفتار کیے جانے کے بعد پرتشدد مظاہرے شروع ہوئے۔ ملک میں سرکاری عمارتوں اور فوجی تنصیبات پر حملے ہوئے۔ حکومت نے تمام حملوں کا الزام پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان پر عائد کرد یا۔

 

واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین خان کو توشہ خانہ فوجداری کیس میں پانچ سال کی نااہلی اور تین سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد 5 اگست کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے خان کو کرپٹ پریکٹس کا قصوروار ٹھہرانے کے بعد جیل کی سزا سنائی۔

تبصرے بند ہیں.