لاہور: پنجاب کے سابق وزیر سید صمصام بخاری نے 9 مئی کے واقعات پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔
پی ٹی آئی کے سابق رہنما نے اپنے بیان میں عمران خان کی گرفتاری کے بعد رونما ہونے والے افسوسناک واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میں تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا کیونکہ تمام ادارے ہمارے ہیں اور ہمیں مل کر کام کرنا ہے۔
اعلان کے بعد صمصام نے استحکم پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدر جہانگیر ترین سے ملاقات کی اور آئی پی پی میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔
اس دوران عون چوہدری، نعمان لنگڑیال سمیت دیگر پارٹی رہنما بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان وہ اپنی پریس کانفرنس میں کریں گے۔
تبصرے بند ہیں.