راولپنڈی: جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی نے پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیر اعلی چوہدری پرویز الہٰی کے راہداری ریمانڈ کی استدعا پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔
چوہدری پرویز الہٰی کو ڈیوٹی مجسٹریٹ خالد حیات کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ چوہدری پرویز الہیٰ کی جانب سے وکیل عبدلرزاق خان عدالت کے سامنے پیش ہوئے تھے۔
نیب نے عدالت سے چوہدری پرویز الہٰی کے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔ دلائل سننے کے بعد ڈیوٹی مجسٹریٹ خالد حیات نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
نیب ٹیم صدر پی ٹی آئی کو لی کر لاہور روانہ ہو گئی ، چوہدری پرویز الہیٰ کو کل لاہور میں متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
نیب راولپنڈی نے پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کو جیل سے رہا ہوتے ہی حراست میں لیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.