نگران وزیر اعظم کامعاملہ خوش اسلوبی سے حل ہوجائے گا، نواز شریف کا کسی ایک نام پر اصرار نہیں ہے،احسن اقبال
اسلام آباد : ن لیگی رہنما احسن اقبال کاکہنا ہےکہ نگران وزیر اعظم کامعاملہ خوش اسلوبی سے حل ہوجائے گا۔ انہوں نے نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے کہاکہ نگران وزیر اعظم کا معاملہ خوش اسلو بی سے حل ہوجائے گا۔ اتفاق ائے کے لیے مشاورت ضروری ہوتی ہے۔
ان کا ایک سوال کے جواب میں کہنا ہےکہ نواز شریف کا کسی ایک نام پر اصرار نہیں ہے۔ نگران وزیر اعظم کامعاملہ آئینی مدت میں مکمل ہوجائے گا۔ صادق سنجرانی کا نام راجہ ریاض نے اپنے پینل میں شامل کیا ہے۔ یہ بات ملک کے مفاد میں ہوگی کہ پالیسیوں کا تسلسل جاری رہے۔
نگران وزیر اعظم کے نام پر وزیر اعظم نے مشاورت کی ہے۔ اداروں کو ملک کے مفاد میں کام کرنا چاہئے۔عدالتی فیصلے سے لگتا ہےکہ قومی اسمبلی کے ٹوٹنے کا انتظار کیاگیا۔
تبصرے بند ہیں.