سندھ اسمبلی تحلیل ہوگئی، گورنر سندھ نے سمری پر دستخط کردیئے

48

 

کراچی :سندھ اسمبلی تحلیل ہوگئی ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سندھ اسمبلی کی تحلیل کی سمری پر دستخط کردیئے ہیں۔

 

قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی توڑنے کی سمری پر دستخط کردیئے تھے ۔3 دن میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر نے نگران وزیراعلیٰ کیلئے مشاورت کرنی ہے۔

 

آج سندھ اسمبلی کا الوداعی اجلاس ہوا جس کی صدارت سپیکر آغا سراج درانی نے کی جبکہ حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے بھی اجلاس سے خطاب کیا۔خیال رہے نگران وزیر اعظم کے لیے مشاورت جاری ہے۔

تبصرے بند ہیں.