ملک بھر میں قومی زبان اُردو کے نفاذ کا فیصلہ انگریزی میں جاری

45

 

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے ملک بھر میں قومی زبان اُردو  کے نفاذ کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا حکم دیدیا۔  ملک بھر میں اُردو  زبان  کا سرکاری اداروں میں نفاز کا  تحریری فیصلہ  انگریزی میں جاری کر دیا گیا۔

 

جسٹس رضا قریشی نے قومی زبان اُردو کے نفاذ کا فیصلہ انگریزی میں تحریر کیا۔ جسٹس رضا قریشی نے 13 فروری کو درخواست پر مختصر فیصلہ سنایا تھا  جبکہ آج تحریری فیصلہ جاری کیا گیا ہے۔

 

لاہور ہائیکورٹ نے پروفیسر ڈاکٹر شریف نظامی کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا۔ تحریری فیصلے کے مطابق متعلقہ اداروں کو فیصلے پر عملدرآمد کرنے کی رپورٹ چھ ماہ کے اندر پیش کرنے کا حکم جاری کیا گیا۔

 

تحریری فیصلہ کے مطابق  آرٹیکل 189 کے تحت سپریم کورٹ کا فیصلہ ملک بھر اداروں، محکموں، سرکاری و نجی تنظیموں پر لاگو ہوتا  ہے۔عدالت عظمٰی نے وفاقی، صوبائی حکومتوں کو تمام قوانین کا تین ماہ میں اُردو زبان میں ترجمہ کرنے کا حکم دیا۔ وفاقی صوبائی حکومتوں کو رسم الخط کے معاملے پر باہم تعاون کرنے کی ہدایت بھی کی۔

تبصرے بند ہیں.