کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع ژوب میں طوفانی بارشوں سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں،متاثرہ خاندان کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔
کوہ سلیمان رینج میں شدید بارش کی وجہ سے ژوب ڈی آئی خان شاہراہ پر شیرانی کے مقام پر کار سیلابی ریلے میں بہہ گئی جس کی وجہ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع انتظامیہ کے مطابق ایک مرد اور ایک خاتون محفوظ رہے۔
سیلابی ریلے سے کوئٹہ اور خیبر پختونخواہ کے درمیان شیرانی کے علاقے میں ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے، انتظامیہ کاکہنا ہے کہ شاہراہ کے کلیئر ہونے تک لوگ اس پر سفر سے گریز کریں ۔
تبصرے بند ہیں.