کویت سٹی:لبنان اور کویت میں”باربی” پر بابندی لگ گئی۔لبنان اور کویت میں ہالی ووڈ فلم باربی پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
واضح رہے ہالی ووڈ میں باربی پر بنائی گئی اس فلم میں اداکارہ ’مارگٹ روبی‘ نے باربی کا کردار ادا کیا ہے۔اس فلم کی ہدایتکار گریٹا گروگ ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں رائن گوسلنگ، امیرکا فریرا اور دعا لیپا شامل ہیں۔
کویت کی وزارت اطلاعات کے ترجمان کاکہنا ہے کہ یہ فلم ایسے خیالات اور عقائد کو فروغ دیتی ہے جو کویتی معاشرے اور امن عامہ کے لیے اجنبی ہیں۔ واضح رہے کہ وارنر برادرز کی یہ فلم ریلیز ہونے کے بعد سے دنیا بھر میں اب تک ایک ارب ڈالر کا کاروبار کرچکی ہے۔
فلم باربی پر ویت نام نے پہلے ہی پابندی لگا دی ہے ۔ اس نے یہ پابندی ایک فرضی نقشے کی وجہ سے لگائی ہے جس میں متنازع جنوبی بحیرہ چین کو چین کے علاقے کے طورپر دکھایا گیا ہے۔فلپائن نے مذکورہ نقشے کو دھندلا کرنے کی شرط کے ساتھ فلم کی نمائش کی اجازت دی ہے۔
تبصرے بند ہیں.