لاہور: قومی کرکٹر فواد عالم نے اپنی ریٹائرمنٹ اور امریکہ منتقلی سےمتعلق گردش کرتی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میری انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی خبریں غلط ہیں،میں کہیں نہیں جارہے، گردش کرتی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد عالم کی ریٹائرمنٹ کو لے کر من گھڑت کہانیاں بنائی جا رہی ہیں۔ اس سے قبل فواد عالم کے بارے میں کہا گیا کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیکر امریکا منتقل ہو رہے ہیں جس میں کوئی سچائی نہیں ہے۔
Cricbuzz کی ایک رپورٹ کے مطابق فواد عالم امریکہ میں مائنر لیگ کرکٹ میں شکاگو کنگزمین کی طرف سے مقامی کھلاڑی کے طور پر کھیلیں گے۔
Fawad Alam will now turn up as a local player in Minor League Cricket.https://t.co/Zao8GdqZXa
— Cricbuzz (@cricbuzz) August 8, 2023
یاد رہے فواد عالم کے امریکہ منتقلی کی خبریں آنے سے قبل پاکستانی کرکٹرز سمیع اسلم، حماد اعظم، سیف بدر اور محمد محسن بھی کرکٹ کھیلنے کے لیے امریکا منتقل ہوچکے ہیں۔
فواد عالم نے قومی ٹٰیم کی جانب سے آخری انٹرنیشنل میچ سری لنکا کے خلاف جولائی 2022 میں کھیلا تھا۔ قومی ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے 19 ٹیسٹ، 38 ون ڈے اور 24 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔
تبصرے بند ہیں.