بلوچستان: ڈیرہ بگٹی میں او جی ڈی سی ایل کی گیس کی دریافت، پیداوار کا آغاز

108

 

بلوچستان: او جی ڈی سی ایل نے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے اُچ شریف میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے ہیں۔ 1,345 میٹر گہرائی تک کنوئیں کی کھدائی سے حاصل ہونے والی گیس کی یومیہ پیداوار 5 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ ہو گی۔ یہ دریافت نہ صرف او جی ڈی سی ایل کی اقتصادی کارکردگی کو مستحکم کرے گی بلکہ پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو بھی پورا کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔

تبصرے بند ہیں.