بلاول بھٹودبئی میں  بے نظیر بھٹو کے مومی مجسمے کی نقاب  کشائی کریں گے

41

 

اسلام آباد: پاکستان کےو زیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری دبئی میں بے نظر  بھٹو کے مومی مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے۔ اس سلسلے میں  باقاعدہ تقریب ہوگی اور بلاول بھٹو تقریب میں شرکت کریں گے۔  اس بارے میں پاکستانی فارن منسٹر آفس کاکہنا ہےکہ  بلاول بھٹو زرداری اپنی والدہ بے نظیر بھٹو کے مومی مجسمے کی نقاب کشائی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

 

 

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات میں ہیں ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے ملاقات کریں گے۔  دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیر خارجہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.