سی بی ڈی کے تمام منصوبوں پر کام روکنے ,سی ای او کیخلاف کارروائی کا حکم ، فوری افتتاح کی کیا جلدی تھی؟ آپ نے بس ایک صاحب سے فیتہ کٹوانا تھا: جسٹس شاہد کریم
لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے سی بی ڈی کےتمام منصوبوں پر کام روکنے کا حکم دے دیا ۔عدالت نے متعلقہ محکمہ کے سیکرٹری کو چیف ایگزیکٹو افسر سی بی ڈی کےخلاف انکوائری کا حکم بھی دے دیا۔
جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے سی بی ڈی انڈر پاس میں بارش کے پانی کھڑا ہونے پر انکوائری کمیٹی قائم کرنے کا حکم دیتے ہوئے غیر تسلی بخش منصوبوں کےلئے فندز جاری کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔
جسٹس شاہد کریم نے حکم دیا کہ سی بی ڈی میں جاری تعمیراتی کام تاحکم ثانی روکا جائے ۔ بارشی پانی سے جن شہریوں کا نقصان ہوا ہے ڈپٹی کمشنر انکو ادائیگیاں کرے ۔ انہوں نے سی بی ڈی وکیل سے استفسار کیا کہ سی بی ڈی انڈر پاس کو تعمیر کرنے والے کنٹریکٹر کے خلاف کیا کارروائی ہوئی۔
جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ آپکو کیا جلدی پڑی تھی سی بی ڈی کے فوری افتتاح کی ۔ آپ نے بس جلدی سے ایک صاحب سے فیتہ کٹوایا ۔ پانی کے نکاس کے لیے کڑوروں روپے جاری کیے گئے ۔ عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہونا چاہیے ۔
تبصرے بند ہیں.