اب مجرم کا پولیس سے بچنا مشکل ہوگیا ، شناخت کا مسئلہ ختم

101

لاہور: مجرم کی شناخت کرنا اب آسان ہوگیاہے اور مجرم اب بچ نہیں سکے گا۔ پنجاب پولیس نے مشتبہ ملزمان اور مطلوب مجرموں کی گرفتاری اور ان کا پیچھا کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید ’شناختی نظام‘ متعارف کرادیا ہے۔ فیس ٹریس سسٹم میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے ایک کروڑ 80 لاکھ افراد بشمول مشتبہ افراد اور مجرموں کا وسیع تر ڈیٹا شامل کیا گیا ہے۔

 

آئی جی پی پنجاب عثمان انور نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے پنجاب پولیس انفارمیشن ٹیکنالوجی ونگ کی طرف سے تیار کردہ جدید سسٹم کا افتتاح کیا۔

 

 

اس طرح سے مجرم کی شناخت صرف ایک بٹن دبانے کی دوری پر ہے ۔اس نظام کو مزیدبہتر بنایا جائے گا اور اسے دوسرے اداروں کے ڈیٹا بیس سے منسلک کرکے وسعت دی جائے گی

تبصرے بند ہیں.