اسلام آباد: حالیہ مون سون بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان سے متعلق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے رپورٹ جاری کردی ہے۔ 25 جون سے اب تک ملک بھر میں 150 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 62 مرد 25 خواتین اور 63 بچے شامل ہیں۔ سب سے زیادہ اموات پنجاب میں 66 رپورٹ ہوئیں۔ خیبرپختونخوا سے 41 جبکہ بلوچستان سے 6 اموات رپورٹ ہوئیں۔سندھ سے 15 اور آزاد کشمیر سے 6 گلگت بلتستان سے 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔مون سون سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 11 افراد ہلاک ہوئے۔
حالیہ بارشوں سے ملک بھر میں کل 233 افراد زخمی ہوئے۔زخمیوں میں 99 مرد 62 خواتین اور 72 بچے شامل ہیں۔ مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں 147 افراد زخمی ہوئے۔ ملک بھر میں سیلاب سے کل 468 گھروں کو اور 289 مویشیوں کو نقصان پہنچا۔
تبصرے بند ہیں.