اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ جس وقت ان کی حکومت نے جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف ریفرنس دائر کیا وہ سپریم کورٹ جج کو جانتے ہی نہیں تھے۔اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ ( جنرل باجوہ اور جنرل فیض) نے ریفرنس بھیجا ہم نے آگے بھیج دیا۔
سپریم کورٹ میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران عمران خان سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف ریفرنس بھیجنے کو اپنی غلطی مانتے ہیں تو عمران خان نے کہا کہ میں تو قاضی فائز عیسی کو جانتا بھی نہیں تھا۔ میری تو جسٹس فائز عیسی سے کبھی ملاقات بھی نہیں ہوئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ’ہمیں تو ریفرنس بھیجا گیا تھا ہم نے آگے پہنچا دیا۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کو ریفرنس اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ (جنرل باجوہ اور جنرل فیض) نے بھیجا تھا تو چیئرمین پی ٹی آئی نے مسکراتے ہوئے جوابی سوال کیا کہ کیا آپ کو کسی قسم کا شک ہے۔
تبصرے بند ہیں.