پی ٹی آئی نے الیکشن کا وقت کیوں ضائع کیا،یہ بہت بڑا راز ہے،ہم سب پاکستان کے ساتھ ہیں: پرویز خٹک

46

پشاور:سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا الیکشن کا وقت ضائع کرنے کا راز سب کی آنکھیں کھول دے گا۔انہوں نے کہا حکومت سے الیکشن پر ہونے والے مذاکرات کے دوران پی ٹی آئی کے وقت ضائع کرنے کا رازسب کی آنکھیں کھول دے گا سب کو پتہ چل جائے گا پی ٹی آئی کا پروگرام کیا تھا۔

 

سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونحوا محمود خان کے ساتھ ویڈیو پیغام میں پرویز خٹک نے کہا میں نے اورمحمود خان نے اس صوبے میں دو بارحکومت کی، ہماری ٹیم نے ملکراس صوبے کی خدمت کی،چند چیزوں کا خاص طور پرذکر کرنا چاہتا ہوں،ہم نے سوات موٹروے بنایا،صحت سہولت کارڈ متعارف کرایا۔ میں آج ہر پاکستانی سے دو سوال پوچھتا ہوں،پی ٹی آئی نے الیکشن کے 3 سے 4 بار کیوں ضائع کیے،تحریک انصاف نے الیکشن کا وقت کیوں ضائع کیا،یہ بہت بڑا راز ہے،یہ راز سب کی آنکھیں کھول دے گا۔

 

سابق وزیر نے کہا کہ ہمیں جمہوریت کے راستے پر چلنا ہے یا انتشار والا راستہ اپنانا ہے،لہٰذاہم نے ترقی اورخوشحالی کے راستے پرچلنے کا فیصلہ کیا ہے،ہم سب پاکستان کے ساتھ ہیں۔ ہماری نئی پارٹی کا نام پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز ہوگا،

 

منشوراورجھنڈے سے متعلق جلد اعلان کریں گے،ہمارا فیصلہ پاکستان کے مفاد میں ہوگا۔ سب نے صلاح مشورے کے بعد ملکرسیاسی لائحہ عمل سے متعلق فیصلہ کیا،متفقہ فیصلہ کیا کہ نئی پارٹی کی بنیاد رکھیں گے۔

تبصرے بند ہیں.