مہنگائی بڑھ گئی، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں پہنچ سے باہر

29

 

لاہور:ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہوگیا ہے گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.33 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 29 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

 

ادارہ شماریات کی مطابق گزشتہ ہفتے 21 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں جبکہ 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی آئی۔
گزشتہ ہفتے چینی کی فی کلو گرام قیمت ڈیڑھ سو روپے تک پہنچ گئی۔ 20 کلو گرام آٹا 3 ہزار 200 روپے تک فروخت ہوتا رہا۔ البتہ ایل پی جی سینتیس روپے اور ٹماٹر پانچ روپے فی کلو گرام سستے ہوئے۔

 

رپورٹ کے مطابق ادارہ شماریات کے مطابق چینی 6 روپے 89 پیسے فی کلو گرام مہنگی ہوئی۔ اوسط قیمت 135 سے 139 رہی تاہم اسلام آباد ،راولپنڈی اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں 150 روپے تک بھی فروخت ہوتی رہی۔ملک میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 116 روپے 28 پیسے مہنگا ہوا۔ دکاندار اپنی مرضی سے 2650 سے 3200 روپے کے درمیان بٹورتے رہے، فی درجن انڈے 3 روپے 29 پیسے مہنگے۔ نرخ 230 سے 280 تک ریکارڈ کیے گئے۔

 

دوسری طرف ٹماٹر 5 روپے سستے ہوکر 73 روپے میں دستیاب رہے، پیاز کی قیمت 3 روپے کم ہوکر ساڑھے 64 سے ساڑھے 61 پر آ گئی۔
رپورٹ کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو گرام 37 روپے کمی کے بعد گھریلو سیلنڈر کی اوسط قیمت 2484 ہوگئی۔

تبصرے بند ہیں.