پی ٹی آئی کی کوشش تھی ملک کو ڈیفالٹ کی طرف دھکیلا جائے، آئی ایم ایف نے جو ٹف ٹائم دیا وزیراعظم سرخرو ہوئے:رانا ثنا اللہ
اسلام آباد : وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کاکہنا ہےکہ آئی ایم ایف نے جو ٹف ٹائم دیا اس میں بھی وزیراعظم سرخرو ہوئے۔ انہوں نے تقریب سے خطاب میں کہاکہ آئی ایم ایف نے جو ٹف ٹائم دیا اس میں بھی وزیراعظم سرخرو ہوئے۔اوزیراعظم خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، تکبر اور غرور کی سیاست سرنگوں ہو چکی ہے۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا جھوٹ اور تکبر کے بیانیے کا خاتمہ ہو چکا ہے، پی ٹی آئی کی کوشش تھی کہ ملک کو ڈیفالٹ کی طرف دھکیلا جائے۔ ہمارے پاس ایک سال کا عرصہ تھا مسائل بے پناہ تھے، آئی ایم ایف نے جو ٹف ٹائم دیا اس میں بھی وزیراعظم سرخرو ہوئے۔
تبصرے بند ہیں.