آئی ایم ایف پروگرام حلوہ نہیں بہت سخت ہے ،چیئرمین پی ٹی آئی ملک دشمنی پر اتر آئے ہیں ، کس نے کہا تھا پاکستان خدانخواستہ سری لنکا بن جائے گا ؟:وزیر اعظم
اسلام آ باد :وزیر اعظم شہبا زشریف نے کہاتھا کہ آئی ایم ایف پروگرام ہمارے لیے حلوہ نہیں بلکہ بہت سخت پروگرام ہے۔وزیر اعظم نے شاہین چوک فلائی اوور کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آئی ایم ایف پروگرام حلوہ نہیں بہت سخت ہے ۔مجبوری میں قبول کیا ۔دعا کریں آج آئی ایم ایف اجلاس میں فنڈز کی منظوری ہوجائے ۔
چیئرمین پی ٹی آئی ملک دشمنی پر اتر آئے ہیں ۔ کس نے کہا تھا پاکستان خدانخواستہ سری لنکا بن جائے گا ؟۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو دھاندلی زدہ الیکشن سے اقتدار پر بٹھایا۔ 4 سال دوسروں کو چور ڈاکو کہنے والا خود گھڑی چور نکلا۔ ہم نے اپنی سیاست کو داؤ پر لگا کر ریاست کو بچایا ۔
حاجی ثناء اللّٰہ سمیت لاکھوں حاجیوں کی دعاؤں سے آئی ایم ایف کے امتحان سے نکلا، امید ہے کہ آج عالمی مالیاتی فنڈ کا بورڈ پاکستان کے پروگرام کی منظوری دے دے گا۔
پاکستان کی معاشی بحالی کا پروگرام تیار کیا جاچکا ہے، مسلح افواج بھی معاشی بحالی کے پروگرام میں شریک ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے معیشت کا بیڑا غرق کرنے کےلیے ملک دشمنی کی، دو صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو آئی ایم ایف پروگرام میں رکاوٹ ڈالنے کی ہدایت کی۔ 190 ملین پاؤنڈ کا سکینڈل بھی سب کے سامنے ہے، 190 ملین پاؤنڈ حکومت کے اکاؤنٹ میں آنے چاہیے تھے یا سپریم کورٹ کے؟
شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل نے اقوام متحدہ میں چیئرمین پی ٹی آئی کے حق میں بیان دیا ہے، فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے والا اسرائیل کہتا ہے پاکستان میں ظلم ہو رہا ہے۔
وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ 9 مئی کا واقعہ تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، میں یہ نہیں کہتا کہ ہمیں ووٹ دیں، مگر ووٹ دینے سے پہلے سوچیں اور تحقیق ضرور کریں۔ عوام جسے ووٹ دیں گے ہم اسے تسلیم کریں گے، اگر عوام نے کسی اور حب الوطن پارٹی کو ووٹ دیا تو اسے تسلیم کریں گے۔
ان کا کہنا تھا ہماری اجتماعی کاوشوں کی بدولت آج ریاست بچ گئی، ہم نے مجبوراً آئی ایم ایف پروگرام کو قبول کیا، ہم نے سیاست کو داؤ پر لگایا اور ریاست کو بچایا۔
تبصرے بند ہیں.