نگران حکومت چھ مہینے یا نو مہینے کیلئے آئے گی،  پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ ‘ کہیں’ سے  تین مہینے کی یقین دہانی کے منتظر: سینئر صحافی 

54

لاہور: سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہےکہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کو شک ہے کہ آئندہ نگران حکومت تین مہینے نہیں چھ مہینے یا نو مہینے کیلئے آئے گی، یہ چاہتے ہیں نگران حکومت تین مہینے کیلئے آئے اور الیکشن کروا کے چلی جائے، اس شک کی وجہ سے پیپلز پارٹی، (ن) لیگ سے مشاورت کرکے بیانات دے رہی ہے تاکہ کہیں سے یقین دہانی آجائے۔

 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ  الیکشن اسی وقت ہوگا جب چیئرمین تحریک انصاف نااہل ہوچکے ہوں گے۔عمران خان کے خلاف مقدمات تو بہت سے قائم ہوئے ہیں مگر ٹرائل شروع نہیں ہوا، فوجی عدالتوں میں ابھی تک عمران خان کے خلاف ٹرائل شروع نہ ہونے کی وجہ 9 مئی کے واقعات کی مختلف رخوں کے ساتھ مکمل تحقیقات کرنا ہے تاکہ پکا ہاتھ ڈالا جاسکے۔

 

حامد میر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) اندر سے ایک ہیں، آئندہ نگران سیٹ اپ میں دونوں کی مشاورت شامل ہوگی، پنجاب اور خیبرپختونخوا کی نگران حکومتیں الیکشن کروانے کے سوا تمام کا م کررہی ہیں

تبصرے بند ہیں.