ملک دشمن عناصر چیئرمین پی ٹی آئی کی حمایت کررہے ہیں: شیری رحمان

31

 

اسلام آباد :وزیر ماحولیات شیری رحمان کاکہنا  ہے کہ نو مئی کے پیچھے کون سے عناصر تھے سب پر عیاں ہوچکا ہے۔

 

 

وزیر ماحولیات شیری رحمان نے پریس کانفرنس میں کہاکہ نو مئی کے پیچھے کون سے عناصر تھے سب پر عیاں ہوچکا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ  ملک دشمن عناصر چیئرمین پی ٹی آئی کی حمایت کررہے ہیں۔ کون سے عناصر نے نو مئی سے فائدہ اٹھایا سب کے سامنے آچکا ہے۔

 

 

ان کاکہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے دہشت گردوں کی کبھی مذمت نہیں کی ہے۔ ظلم ڈھانے والوں کا گٹھ جوڑ ہے۔ پہلے امریکی سائفر کی بات کی پھر وہاں اپنے لابسٹ رکھ لیے۔چیئرمین پی ٹی آئی اور اسرائیلی لابی اتحادی ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کہیں اور سے تنقید نہیں کراسکے تو ملک دشمنوں کے پاس چلے گئے۔

 

 

تبصرے بند ہیں.