دبئی میں شہباز شریف پر اتفاق کی کوئی بات نہیں ہوئی، اگلے وزیراعظم بلاول بھٹو ہی ہوں گے :مراد علی شاہ

31

کراچی: وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے دعوی کیا ہے کہ اگلے وزیر اعظم بلاول بھٹو زرداری ہوں گے۔ مراد علی شاہ نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حوالے سے دعوی کیا کہ وہ ملک کے اگلے وزیر اعظم ہو ں گے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومتیں اپنی مدت پوری کریں گی، دو ماہ میں الیکشن ہوں گے، انتخابات میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت کرابھرے گی اور بلاول بھٹوزرداری وزیراعظم بنیں گے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ دبئی میں شہباز شریف پر اتفاق کی کوئی بات نہیں ہوئی، اگلے وزیراعظم بلاول بھٹو ہی ہوں گے۔

 

وزیر اعلیٰ سندھ نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور کمشنر کراچی کے ہمراہ عبد اللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کرکے 3 روزہ عرس کا اختتام کیا۔

 

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا نگران حکومت کیلئے آئین کے مطابق اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کروں گا۔ کابینہ فیصلے کے مطابق ایک ماہ میں صوبائی فنانس کمیشن بنا دیا جائے گا۔ کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف بھرپور کارروائی جارہی ہے، پولیس اور رینجرز کی قربانیوں سے صوبے میں امن قائم ہوا ہے ، اربن ایریا میں سٹریٹ کرائم مسلئہ ہے۔

 

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا بجلی اور گیس سے متعلق ہمارا ہر وفاقی حکومت سے مسئلہ رہا ہے، گیس میں سندھ کو اس کا حق نہیں مل رہا ہے، نوری آباد پاور پلانٹ سے سستی بجلی کراچی کو فراہم کی جاتی ہے، جب سے وہ پلانٹ لگا ہے ایک منٹ کیلئے بھی بند نہیں ہوا ہے۔کابینہ فیصلے کے مطابق صوبائی فنانس کمیشن ایک ماہ میں بنالیا جائے گا ، لوکل گورنمنٹ میں دوہری تنخواہ وصول کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.