"موجودہ سیٹ اپ میں مزید توسیع کی حمایت نہیں کرتے ہیں”، پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت کو 8 اگست کو تمام اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دے دی

63

اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت کو تمام اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دے دی۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت کو 8 اگست کو تمام اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دی ہے۔

 

وفاقی وزیر تجارت نوید قمر کا اسمبلیاں تحلیل کرنے کے حوالے سے کہنا ہےکہ حکومت کو چاہئے کہ 8 اگست کو تمام اسمبلیاں تحلیل کردے۔ اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو کرنا ہے۔ پیپلز پارٹی انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات چاہتی ہے۔
نگران سیٹ اپ کسی صورت آئینی مدت سے آگے نہیں جانا چاہیے۔ موجودہ سیٹ اپ میں مزید توسیع کی حمایت نہیں کرتے ہیں موجودہ اسمبلی میں توسیع پر قانون سازی پر اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

 

وفاقی وزیر کا کہنا تھا انتخابی اصلاحات پر سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے ضروری ہے، انتخابی اصلاحات، آر ٹی ایس سسٹم جیسے معاملے اہم ہیں۔

تبصرے بند ہیں.