اسلام آباد :وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کاکہنا ہےکہ موجودہ اسمبلی کی مدت میں مزید توسیع نہیں ہوگی اور موجودہ اسمبلی اپنے وقت پر تحلیل ہوگی۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ اسمبلی کی مدت میں مزید توسیع نہیں ہوگی اور موجودہ اسمبلی اپنے وقت پر تحلیل ہوگی۔انہوں نے مزید کہاکہ انتخابی اصلاحات میں قانون و انصاف، پارلیمانی امور، الیکشن کمیشن شامل ہیں، الیکشن ایکٹ میں بہت ساری ترامیم کر رہے ہیں جن کا ایک ہی مقصد ہے کہ فری اینڈ فیئر انتخابات کا انعقاد ممکن ہو اور ایسا ہوتا نظر بھی آئے۔
ان کاکہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان، پارلیمانی امور کی وزارت اور وزارت قانون نے کمیٹی کو بریفنگ دی ہے، انتخابی اصلاحات قومی خدمت ہے، پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر کمیٹی کے ممبر ہیں انہیں کمیٹی میں آنا چاہیے۔
وزیر قانون نے کہا جو جماعتیں پارلیمان سے باہر ہیں انہیں سینیٹ کمیٹی سن چکی ہے۔ ایوان سے باہر جماعتوں فافن اور پلڈاٹ کو بھی پہلے سن رکھا ہے اور کمیٹی ان ہی نکات کا جائزہ لے رہی ہے کوئی نیا کام نہیں کیا جا رہا، کمیٹی کی حتمی سفارشات سب کے سامنے لائیں گے۔
تبصرے بند ہیں.