پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

47

اسلام آباد: پنجاب،   خیبر پختونخوا، بلوچستان، بالائی سندھ کے بعض علاقوں، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان ہے۔

 

محکمہ موسمیات نےپنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آج دن بھر ہلکی بارش کی  پیش گوئی کردی جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

 

اسلام آباد میں صبح سویرے تیز بارش ، ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا،  شہر میں بونداباندی کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث  درجہ حرارت میں کمی ہوئی۔

 

کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔

تبصرے بند ہیں.