چیئرمین پی ٹی آئی نے قرآن کریم سے غلط بات منسوب کی،ان سے اپیل ہےکسی جاننے والے سے پوچھ کر پھر بیان دیں: حافظ طاہر محمود اشرفی
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو کہا ہے کہ قرآن مجید سے غلط بات منسوب نہ کیا کریں۔ پہلے کسی جاننے والے سے پوچھ لیا کریں۔
اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو پیغام میں حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ عمران خان صاحب نے قران کریم سےغلط بات منسوب کی ہے ان کو چاہیے کہ وه قران وسنت سےغلط حوالہ نہ دیا کریں ۔
انہوں نے کہا کہ قرآن مجید میں ظلم پر صبر اور مقابلے کا حکم ہے مرجانے کا نہیں۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے عمران خان سے اپیل کی کہ غلط حوالے نہ دیا کریں۔
تبصرے بند ہیں.