نواب شاہ میں 2 بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، 8 افراد جاں بحق ،40 زخمی 

31

 

نواب  شاہ : نواب شاہ میں  2مسافربسوں میں تصادم  کے نتیجے میں 8 افراد  جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 40  افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

 

نیو نیوز کے مطابق مہران ہائی وے پر بلوچ پور اسٹاپ  کے قریب تیزرفتاری کے باعث  المناک حادثہ پیش آیا جس کے  بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے۔

 

ریسکیو ذرائع کے مطابق کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

تبصرے بند ہیں.