بیجنگ میں گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، شہریوں کے گھر سے نکلنے پر پابندی

72

بیجنگ: بیجنگ میں گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جون کے مہینے میں سب سے زیادہ درجہ حرارت کا نیا ریکارڈ بن گیا ہے۔شہریوں کوبلا ضرورت گھر سے نکلنے پر پابندی لگائی گئی ہے اور اورنج الرٹ ہے۔

 

 

محکمہ موسمیات کے مطابق 22 جون کو بیجنگ میں درجہ حرارت 40.7 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔یہ 29 مئی 2014 کے بعد پہلی بار ہے جب بیجنگ میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ریکارڈ ہوا۔اس کے ساتھ ساتھ یہ جون کے مہینے میں بیجنگ میں سب سے زیادہ ریکارڈ ہونے والا درجہ حرارت بھی ہے۔

 

 

اس سے قبل 10 جون 1961 میں 40.6 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ ہوا تھا۔چھوٹے قصبے ٹینگ ہی کو میں درجہ حرارت 41.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور وہ 22 جون کو چین کا گرم ترین مقام رہا۔گرمی میں اضافے کے باعث بیجنگ کے رہائشیوں کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس ہفتے کے اختتام تک چین کے مختلف حصوں کو ہیٹ ویو کا سامنا ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.