خطرے کی گھنٹی، زر مبادلہ کے ذخائرمزید کم ہوگئے

74

کراچی:ملک میں زر مبادلہ کے ذخائر کم ہوگئے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے ملکی زرمبادلہ ذخائر 51 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کم ہوگئے ہیں۔مرکزی بینک کے مطابق 16 جون کو ختم ہوئے ہفتے تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 8 ارب 86 کروڑ ڈالر رہے۔سٹیٹ بینک کے ذخائر 48 کروڑ ڈالر کم ہو کر 3 ارب 53 کروڑ ڈالر رہے۔

 

 

 

کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 3 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کم ہو کر 5 ارب 32 کروڑ ڈالر ہیں۔سٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل قرض کی 30 کروڑ ڈالر کی قسط رواں ہفتے موصول ہوئی۔ رواں ہفتے موصول ہوئی قسط 23 جون کے زرمبادلہ ذخائر کا حصہ ہوگی۔

تبصرے بند ہیں.