اسلام آباد: آج سے 24 جون کے دوران ملک بھر میں دن کے وقت درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کی پیشگوئی کر دی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب،بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دن کا درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ ہوسکتا ہے۔
دوسری جانب سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں دن کے وقت درجہ حرارت 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کی توقع کی جا رہی ہے۔
گرمی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر پولی کلینک اسپتال اسلام آباد نے بھی ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا۔
انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ تمام ڈاکٹرز اور اسٹاف 24 جون تک اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ مریضوں کے لیے انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔
ڈاکٹروں نے بھی گرمی کی شدت کو دیکھتے ہوئے شہریوں کو گرمی سے بچاو کی تدابیراختیار کرنے کا مشورہ دے دیا۔ ڈاکٹروں کی جانب سے کہا گیا کہ گرمی کی شدت کے باعث تیز بخار ، گیسڑو ڈائریا سمیت کئی بیماریوں کا خدشہ ہو سکتا ہے۔
تبصرے بند ہیں.