لندن میں ن لیگ کی بڑی بیٹھک میں اہم فیصلے ہوں گے

45

اسلام آباد : لندن میں ن لیگ کی بڑی بیٹھک ہوگی۔ اس بیٹھک میں اہم فیصلے ہوں گے۔ یہ بیٹھک جلد ہونے کا امکان ہے۔

 

نواز شریف نے امیدواروں کے حوالے سے تفصیلات مانگی ہیں ۔ جلد لندن میں مسلم لیگ ن کی بڑی بیٹھک لگے گی۔نوازشریف نے وطن واپسی کی تاریخ کیلئے پارٹی رہنماؤں سے مشورہ مانگا ہے ۔سابق وزیراعظم نوازشریف کی پارٹی رہنماؤں سے مشاورت جاری ہے۔

 

 

شاہد خاقان عباسی کی ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف سے بھی ملاقات ہوچکی ہے اوراس میں بھی اہم باتیں ہوئی ہیں شاہد خاقان عباسی ن لیگ میں ہیں یا نہیں وہ اس کی وضاحت بھی کرچکے ہیں۔

 

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کے بارے میں کہاجارہا ہےکہ وہ فرانس کے دورے کے بعد جلد لندن جانے کا پروگرام بنار ہے ہیں لیکن ابھی اس بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔ ن لیگ یہ بھی فیصلہ کرچکی ہے کہ میاں نواز شریف کی واپسی پر ہی الیکشن کے بارے میں اگلا لائحہ عمل طے کرے گی۔

 

تبصرے بند ہیں.