اسلام آباد: شہبازشریف نے کہاکہ پچھلی حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا۔ آئی ایم ایف کی تمام شرائط من و عن مان لی ہیں اب امید ہے معاہدہ جلد ہوجائے گا۔
وزیراعظم نے راولپنڈی، اسلام آباد میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کردیا۔ سڑکوں کی تعمیر کے مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سابقہ حکومت نے صرف قوم کا وقت ضائع کیا لیکن ہم نے گزشتہ حکومت کے روکے گئے منصوبوں کا آج افتتاح کر دیا۔
وزیراعظم نے سیونتھ ایونیو اوور ہیڈ برج منصوبے کاافتتاح کیا جبکہ آئی جے پی روڈ راولپنڈی کی از سرنو تعمیر کے منصوبے کا افتتاح بھی کیا ۔ شہباز شریف نے کہا کہ یہ منصوبہ گزشتہ حکومت کی بری پرفارمنس کے ساتھ جڑا ہے، سابق حکومت کےدور میں یہ منصوبہ کچھوے کی چال چل رہا تھا، آج میرے لیے بہت خوشی کا موقع ہے کہ ہم نے اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔
وزیر اعظم نے آئی جے پی روڈ کا نام کرنل شیر خان شہید روڈ رکھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید کے نام سے منسوب کرنا قوم کو شہدا کی عظیم قربانیوں سے آگاہ کرنا ہے
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہاکہ پچھلی حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا، فرضی منصوبے بنائے گئے۔ جس ملک میں دن رات سازشیں اور افراتفری ہو وہاں سرمایہ کاری کون کرے گا؟
انہوں نے مزید کہا کہ رجیم چینج کے جھوٹے دعویداروں کا پروپیگنڈہ آج بے نقاب ہو گیا۔ سازشی بیانیے اور لوگوں کو تقسیم کرنے سے ملک ترقی نہیں کر سکتا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 9مئی کےواقعے نے پورے ملک کے عوام کو رنجیدہ کردیا۔ وطن سے محبت کرنے والا شہری 9مئی جیسے واقعات کا سوچ بھی نہیں سکتا، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے شہدا نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا، شہداءاپنےبچوں کویتیم کرگئےلیکن لاکھوں بچوں کو یتیم ہونے سے بچایا۔
شہباز شریف نے کہا کہ اب قیامت تک کسی کو شہدا کی بے حرمتی کرنے کی جرات نہیں ہو گی۔ وہ قومیں زندہ رہتی ہیں جو اپنے شہدا کو یاد رکھتی ہیں۔ ملک میں معاشی استحکام ہو گا تو سیاسی استحکام آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے نوجوان نسل کو گمراہ کرنے اور تباہ کرنے کی پوری کوشش کی ہیں جبکہ ہم انہیں ہنرمند بنائیں گے۔ ہم نے نوجوانوں کے لیے ہم نے قرضے، وضائف اور بجٹ میں ایک لاکھ لیپ ٹاپ کے لیے اعلان کیا جو جولائی میں تقسیم کیے جائیں گے۔ یہ لیپ ٹاپ میرٹ کی بنیاد یر ہونہار بچوں کو دیئے جائیں گے اس پر کسی قسم کی کوئی سفارش نہیں چلے گی جبکہ اگلے سال بھی لاکھوں لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ روس سے ایک لاکھ ٹن خام تیل کا معاہدہ ہوا ہے،41ہزارٹن خام تیل لیکرپہلا جہاز لنگرانداز ہوچکاہے، روس سے آنے والا تیل عالمی مارکیٹ میں 15 ڈالر فی بیرل سستا ہے۔
شہبازشریف نے کہا حکومت نےعام آدمی کوبجٹ میں ریلیف دیاہے،سیاسی استحکام کے بغیر ملک میں معاشی استحکام ممکن نہیں، سازشی بیانیے اور لوگوں کو تقسیم کرنے سے ملک ترقی نہیں کرسکتا۔
تبصرے بند ہیں.