لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے میں فوج تعیناتی کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ وفاقی حکومت کو فوج کی واپسی کیلئے مراسلہ لکھ دیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے جانب سے سیکرٹری وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔جس میں کہا گیا ہے کہ 10 مئی کو پنجاب میں امن و امان کی صورتحال کنٹرول کرنے کے لیے پاک فوج بلائی گئی تھی ۔ اب پاک فوج کو واپس بلا لیا جائے ۔
ذرائع محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں امن و عامہ کی صورتحال کنٹرول ہونے پر فوج کو واپس بھجوایا جا رہا ہے ۔ اگر پنجاب میں امن و عامہ کی صورتحال دوبارہ مخدوش ہوئی تو دوبارہ فوج کو بلانے کیلئے وفاقی حکومت کو درخواست کریں گے ۔دس مئی کو پنجاب حکومت نے فوج طلب کی تھی، وفاقی وزارت داخلہ نے منظوری دی تھی ۔
فوج کی دس کمپنیز کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کی گئی تھیں۔پاک فوج کو ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر امن و عامہ کی صورتحال کو قابو کرنے کیلئے بلوایا گیا تھا ۔ پنجاب میں فوج کو آرٹیکل 245کے تحت طلب کیا گیا تھا ۔
تبصرے بند ہیں.