واپڈا سے سولر پر منتقل ہونے والوں کیلئے خوشخبری

153

 

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے بجٹ 2023-24 میں ملک میں سورج کی روشنی سے بجلی کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے سولر پینل کی اندرون ملک تیاری کے لیے آلات کو کسٹمز ڈیوٹی سے استثنیٰ دینے کی تجویز دی ہے۔

 

حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے والے فنانس بل کے مطابق سولر پینل، انونٹرز اور بیٹریوں کی پیداوار کے لیے مشینری، آلات اور دوسرے خام مال کو کسٹمز ڈیوٹی سے چھوٹ دینے کی تجویز ہے۔

 

حکومت کی جانب سے نان فائلرز کے لیے کیش نکالنے پر ایڈوانس ایڈجسٹ ایبل ود ہولڈنگ ٹیکس کو اعشاریہ چھ فیصد دوبارہ لاگو کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.